سرینگر 16اگست (آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کو لے کر بھارتی حکومت کے فیصلے سے پاکستان اپنے ناپاک منصوبوں کو انجام دینے کی کوشش میں ہے۔ ریاست میں موجود فوج، فضائیہ سمیت تمام سکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان سے حمایت یافتہ دہشت گرد ت تنظیم وادی میں حملے کو انجام دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ وادی میں تیزی سے بدلتے حالات سے پاکستان میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور وہ دہشت گردوں کو سرحد پار کرنے کے لئے فائرنگ کر رہا ہے۔ تاہم یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے، سرحد پر مستعد بھارتی نوجوان دراندازوں اورپاکستانی فوجیوں کو ڈھیر کر چکے ہیں۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے اور ریاست کی نام نہاد تشکیلِ نو کے بعد سے پاکستان حیران پریشان ہے۔ دوسری طرف کشمیر میں موجود امن اور تیزی سے بدلتے حالات نے اس کی بوکھلاہٹ کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پاکستان ایک طرف اس مسئلے کو اقوام متحدہ لے گیا ہے تو وہ دوسری طرف کشمیر میں حملے اور تخریب کی کوشش میں ہے۔ ریاست میں تعینات سکیورٹی فورسز کو مکمل طور الرٹ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔